پاکستان کے 39 رنز پر3آوٹ، شکست کے آثار نمایاں، بارش کا انتظار
ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان 39 رنز پر 3 اہم بلے باز آؤٹ ہو گئے، شکست کے آثار نمایاں ہیں، مسلسل بارش ہی شکست ٹال سکتی ہے.
پاکستان کا فالو آن کے بعد دوسری اننگ میں بھی برا آغاز کیا اور امام الحق صفر پر پویلین لوٹ آئے، بعد میں کپتان اظہر علی اور بابر اعظم بھی سلپ میں کیچز دے کر 8 اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
پاکستان ٹیم نے 287 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگ شروع کی لیکن امام الحق پہلی اننگ کی طرح دوسری میں بھی ناکام ہوئے انھیں صفر پر جوش ہیزل ووڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا.
اس سے قبل یاسر شاہ نےشاندار سنچری بنا کر بیٹسمینوں کی نا اہلی پر مہر تصدیق ثبت کردی، وہ 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عباس نے 29 رنز کے ساتھ یاسر شاہ کااچھا ساتھ دیا.
پاکستان کو اب خسارہ ختم کرنے کے لیے 285 رنز بنانے ہیں اور دو دن اور مزید دو سیشن کا کھیل ابھی باقی ہے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست ٹالنے کا چیلنج درپیش ہے اور میچ ڈرا کرانا بھی ناممکن نظر آتا ہے.
اس سے قبل پہلی اننگ میں جب قومی ٹیم کا اسکور 194 رنز پر پہنچا تو بابراعظم مچل اسٹارک کی وکٹوں سے باہر آتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے.
انہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی ہے.سٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کیں.
پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔
ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی.
Comments are closed.