کرکٹ سے شہرت پانے والی زینب عباس دلہن بنی، بلاپکڑلیا

فوٹو : انسٹاگرام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے اپنی شادی میں دُلہن بن کر بلا اٹھا لیا، کسی نے بال کرائی تو شارٹ دے مارا شادی میں آئے لوگ تماشائی بن گئے شارٹ پر دلہن کو خوب داد دی.

آئی سی سی پینل پر موجود پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس زینب عباس حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جن کے دلہن والے روپ کو سب نے بے حد پسند کیا اور  ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ۔

تحریک انصاف کی رہنما کی صاحبزادی زینب عباس نے اپنی شادی میں بھی اپنے پیشے کا رنگ بھردیا اور دلچسپ انداز میں اسپورٹس سے وابستہ یادیں یاد رکھیں ۔

زینب کی شادی میں بلا اٹھا نےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے علی ظفر کی آواز میں گایا گیا ترانہ ’سیٹی بجے گی کھیل سجے گا‘ بجتا رہا ۔

https://www.instagram.com/p/B5dTKFClvEr/?utm_source=ig_web_copy_link

اس موقع پر ان کے عزیز و اقارب نے کرکٹ بیٹ ہاتھ میں اٹھائے انہیں کرکٹرز کی طرح سلامی دی جب کہ زینب نے بھی ہاتھ میں بیٹ اٹھا رکھا ہے، اس دوران زینب نے ایک بال بھی کھیلی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے زینب عباس کا یہ انداز خوب پسند کیا جس پر لوگوں نے کہا کہ اسپورٹس شخصیت کے طور پر شادی کے لیے اس گانے کا انتخاب کرنا بہت اچھا لگا ہے ۔

Comments are closed.