جنریٹر کی خرابی دور نہ ہوسکی، کمر کےبعد پسلیوں میں تکلیف
لاہور(ویب ڈیسک)جنریٹر کے نام سے شہرت رکھنے والے فاسٹ بولر حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے قومی ٹیم میں واپسی مزید طویل ہو گئی۔
حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کے بعد مسلسل صحت کے مسائل کا شکار ہیں،دورہ آسٹریلیا میں ڈراپ ہونے کے بعد اب حسن علی کی سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت پر ناممکن نظر آتی ہے ۔
کمر کے بعد اب فاسٹ بولر قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کی غرض سے کراچی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ساتھ تھے۔
میچ سے پہلے پسلیوں میں تکلیف کی شکایت پر ان کا اسکین کرایاگیا جس کی رپورٹ مزید ٹیسٹ کی ضرورت پیش آئی ۔
ذرائع کےمطابق پیسر کی پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد فوری کھلانے کا رسک لینے کے بجائے سینٹرل پنجاب کی ٹیم انتظامیہ نے ریلیز کردیاہے تاکہ لاہور میں ان کے مزید ٹیسٹ کروائے جاسکیں۔
پی سی بی میڈیکل پینل اب دوبارہ حسن علی کا اسکین کرائے گا جس کی رپورٹ آنےپر انہیں مزید آرام کرنے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہوگا اور اس بات کا بھی تعین ہوپائے گاکہ وہ کب تک مکمل فٹ ہوکر میچ پریکٹس شروع کرسکیں گے۔
Comments are closed.