دوران پرواز 33 ہزار فٹ کی بلندی پر پائلٹ کی موت
ماسکو: (دنیا مانیٹرنگ) روس میں33 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز طیارے کا پائلٹ ہارٹ اٹیک ہونے سے انتقال کرگیا.
رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ایئرپورٹ سے ایئرلائن ایرو فلوٹ کی پرواز ایس یو 1546 اناپا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
جہازکے بلندی پر جاتے ہی پائلٹ کو دل کا دورہ پڑگیا اس دوران معاون پائلٹ نے کنٹرول سنبھال لیا اور جہاز کو روستو اون ڈون کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا۔
جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے باوجود پائلٹ کی زندگی نہ بچائی جا سکی اور وہ انتقال کر گیا جس پر معاون پائلٹ دھاڑیں مار کر روتا رہا.
رپورٹ کے مطابق جس وقت پائلٹ کو دل کا دورہ پڑا اس وقت جہاز میں 150 مسافر موجود تھے جو اطلاع ملنے پر بہت خوفزدہ ہو گئے تھے.
Comments are closed.