آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں
ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیاہے اور 3 اوورز میں بغیر نقصان 4 رنز بنائے ہیں.
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ کےلیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، نسیم شاہ کی جگہ امام الحق اور محمد عباس کو کھلایا گیا ہے.
زیادہ امکان ہے کہ شان مسعود کے ساتھ امام الحق اوپنگ کریں گے جب کہ کپتان اظہر علی ون ڈاون آئیں گے، آوٹ آف فارم حارث سہیل کو آرام دیا گیا ہے، عابد علی کو اب بغیر میچ کھیلے وطن واپس آنا ہے.
دوسرے ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ کو بھی موقع دیا گیا اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عمران سینیئر ڈے نائٹ ٹیسٹ بنچ پر بیٹھ کر دیکھیں گے.
پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے یہ ٹیسٹ میچ لازمی جیتنا ہے دوسری طرف آسٹریلیا سیریز دو صفر سے جیتنے کےلیے پر عزم ہے، پنک بال سے پہلا اوور محمد عباس نے کیا ہے دوسرے اینڈ سے شاہین آفریدی ہیں.
Comments are closed.