وزیر اعظم کا بابراعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کرانے کا مشورہ
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مشورہ دیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو نمبر چار پر کھلایا جائے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن چیف نے مجھے پیغام دیا ہے کہ میں انکی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاﺅں۔
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔
بابراعظم نے برسبین ٹیسٹ میں مضبوط آسٹریلوی باﺅلنگ اٹیک کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں شاندار سنچری بنائی تھی۔
Comments are closed.