کرکٹر محمد عامر کی نئی فیشن ڈیزائنر کے چرچے

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر  سوشل میڈیا پر خاصے مقبول ہیں اس مرتبہ انھوں نے اپنی بیٹی مِنثیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’میری نئی فیشن ڈیزائنر‘ لکھا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی صاحبزادی کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

محمد عامر کی شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ان کی ننھی صاحبزادی انہیں مشورہ دے رہی ہیں کہ انہیں یہ پہننا چاہیے۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/1198297853225046016

محمد عامر ویڈیو میں اپنی ننھی صاحبزادی سے مشورہ لے رہے ہیں کہ ان کی یہ شرٹ اچھی ہے یا نہیں جس پر ان کی صاحبزادی انہیں مشورہ دیتی ہیں کہ یہ اچھی نہیں ہے۔

محمد عامر اور ان کی صاحبزادی کی ویڈیو سے ان کے مداح خوب محظوظ ہوئے اور ان کی ویڈیو پر کمنٹ بھی کیے ہیں اور زیادہ تر نے بیٹی کو دعا دی ہے.

Comments are closed.