مہوش حیات، احسن خان کا ’’بارش ہوتی ہے‘‘ پانی آتا ہے

فوٹو : فائل

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ہی نہیں فنکاروں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے چند ماہ قبل بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کا بیان مزاق بناہوا ہے.

  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متعدد صارفین نے اسے وائرل کیا جس کے بعد متعدد دفعہ سیاستدانوں سمیت دیگر لوگ بھی اس ڈائیلاگ کو کاپی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اب یہ ڈائیلاگ اداکارہ مہوش حیات اور اداکار احسن علی نے بولا تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار گاڑی میں سفر کررہے ہیں اور مزاحیہ انداز میں بلاول کی نقل اتارتے ہوئے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کہہ رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B5Lg4G6nSTe/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکار احسن خان کوحال ہی میں لاہور کی مقامی این جی او کی جانب سے ایک تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں.

سوشل میڈیا پر دونوں کی جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کی گپ شپ بہت مقبول ہوئی ہے اور اس پر باقی لوگ بھی لقمے دیتے جا رہے ہیں.

Comments are closed.