باکسر محمد وسیم نے لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن کوہرا دیا


دبئی(نیٹ نیوز) پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے میکسیکن حریف کو شکست دے کر ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی، ریفری نے 8 راوٴنڈ کے اختتام پر فائٹ روکی اور محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔

باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے کینگین لوپز کو شکست دے کر گیارہویں فائٹس میں 10ویں کامیابی حاصل کی ہے، باکسر محمد وسیم نے جس باکسر کو شکست دی ہے وہ تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکا ہے۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باوٴٹ جیتی تھی، محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو پہلے ہی راوٴنڈ میں ناک آوٴٹ کردیا تھا۔

محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔

دبئی میں پروفیشنل باوٴٹ جیتنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، پاکستان کیلئے محمد وسیم نے ایک اور اعزاز حاصل کیاہے۔

ماضی کی طرح ایک بار پھر عوام نے سوشل میڈیا پر حکومت سے محمد وسیم کی مکمل معاونت کرنے کا مطالبہ کیا ہے، لوگوں کا کہناہے کہ محمد وسیم کی شکل میں پاکستان کو ایک سٹار ملا ہے۔

Comments are closed.