محمد عامر نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی
فوٹو:ٹوئٹر محمد عامر
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامر نے اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
محمد عامر نے ٹوئٹر پر عمرہ ادائیگی کے دوران اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا ہے الخمداللہ ،جس کے بعد ان کے مداحوں نے انھیں عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد عامر خانہ کعبہ کے قریب کھڑے ہیں اور انہوں نے احرام باندھا ہوا ہے، فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’بہت اچھی جگہ ہے، الحمد للہ۔‘
مداحوں کی جانب سے عامر اور ان کی اہلیہ نرجیس عامر کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اداکار فیصل قریشی نے بھی عامر کی پوسٹ کی جواب میں الحمد للہ لکھا۔
سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے لکھا کہ ’اللہ آپ کا عمرہ اور دعائیں قبول فرمائے، مبارک ہو۔‘سہیل تنویر نے لکھا کہ ’اللہ قبول کرے آپ لوگوں کی دعاوٴں کو۔‘
یادرہے محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں اس لئے وہ اسٹریلیا میں موجود ٹیسٹ سکواڈ کاحصہ نہیں ہیں اور کرکٹ سے وقت ملنے کے بعد انھیں بہترین دورے کاانتخاب کیاہے۔
Comments are closed.