فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکیوں کو سعودی عرب میں پولیس حکام نے لڑکوں کو چھیڑنے پر گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے عرب اخبار عکاظ کے مطابق اسنیپ چیٹ سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عربی بولنے والی ایک لڑکی کو دکھایا گیا جو گاڑی میں بیٹھے کورنیش پر چہل قدمی کرنیوالے لڑکوں کو چھیڑ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں لڑکی راہ گیروں کے متعلق آداب کے منافی جملے کس رہی ہے،ٹوئٹر پرویڈیو وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے لڑکی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
صارفین کا موقف تھا کہ لڑکی کو آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملنی چاہئے، صارفین کی بڑی تعداد کے مطالبے اور ویڈیو وائرل ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے لڑکی کو گرفتار کرنے کی ہدایت تمام شہروں کی پولیس کو دی گئی تھی۔
بعد ازاں لڑکی اور کار میں موجود اس کی ساتھی کو مدینہ منورہ کے قریب مدائن صالح سے گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے اردو نیوز نے پولیس ذرائع نے خبر دی ہے کہ گرفتار لڑکی پاکستانی ہے اور دونوں لڑکیاں جدہ کے بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں۔
لڑکوں سے چھیڑ خانی کرنے والی لڑکی اور اس کی ساتھی نے اسنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اور سعودی شہری وغیر ملکیوں سے معافی مانگی تھی۔
ویڈیو پیغام میں لڑکی کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ صرف ہنسی مذاق کررہی تھیں اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کتنی بڑی غلطی کر بیٹھی ہیں، ان کا مقصد کسی کی توہین نہیں تھا اور وہ اپنے کئے پر بہت پشیمان ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق چھیڑخانی کی سزا 5 سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے بتایا جاتا ہے کہ اگر لڑکیوں کی معافی قبول نہ ہوئی تو انھیں قانونی عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments are closed.