شیخ رشید کی انجیو گرافی، دل کی نالی میں کلاٹ ہے، ڈاکٹر
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سینے میں تکلیف کے باعث دل کے اسپتال پہنچ گئے،دل کی ایک نالی میں کلاٹ کی تشخیص ہوئی ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد دو مرتبہ ای سی جی کی۔
شیخ رشید احمد کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کی انجیوگرافی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے بتایا کہ شیخ رشید احمد کی انجیوگرافی کی گئی ہے اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔
میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہرکیانی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکے دل کی ایک نالی میں کلاٹ ہے جو دوائی سے ٹھیک ہو جائے گا، انہیں اسٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے شیخ رشید کو 4 گھنٹوں تک کسی بھی شخص سے ملاقات نہ کرنے کی ہدایت کی اور گیسٹرو پرابلم کے باعث شیخ رشید کو واک کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ۔
Comments are closed.