کرکٹر محمد حفیظ کا نوازشریف کے باہر علاج پرعدلیہ سےسوال
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت پر سوال اٹھا دیا۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم پر کرکٹر محمد حفیظ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا عدلیہ نے مان لیا ہے کہ پاکستان میں طبی سہولیات کی کمی ہے؟
محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب علاج کے لیے بیرون ملک جا سکیں گے، میڈیکل پینل نے بھی کہا تھا کہ انھیں علاج کے لیے باہر جانے کی ضرورت ہے۔
Great news Ex PM Nawaz sharif sb can travel to abroad for medical treatment 👍🏼,Highest medical panel decided that he needs to go to abroad so did our Judiciary admitted lack of medical assistance in Pakistan It means we 200 Millions Pakistani r not safe here ??? Just asking
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 16, 2019
سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ہم 20 کروڑ عوام یہاں محفوظ نہیں؟ انھوں نے سوال کرنے کے بعد کہا میں صرف پوچھ رہا ہوں۔
یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری طرف ایک نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے ایک رپورٹ بھی دکھائی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ملتان کے ایک اسپتال کی تقریب میں شریک ہیں۔
اسپتال کے حوالے تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف یہ دعویٰ کرتے ہیں اس اسپتال میں دنیا بھر کے اسپتالوں کی طرح تمام بیماریوں کاعلاج ہو سکتا ہے اور یہ عالمی معیار کااسپتال ہے۔
رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر یہ عالمی معیار کا اسپتال تھا اور اس میں تمام سہولیات اور ماہر ڈاکٹرز موجود تھے تو شہباز شریف بھائی کو
باہر بھیجنے کی بجائے یہاں سے علاج کیوں نہیں کرارہے ؟
Comments are closed.