نجھم سیٹھی کی بیٹی اداکارہ میرا نے دوست سے شاد ی کرلی
فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ اور سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی نے امریکہ میں اپنے دوست بلال صدیقی سے شادی کرلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی و اداکار ہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے شادی کر لی۔
بتایا جاتا ہے کہ چند ماہ قبل دونوں کی منگنی ہوئی تھی اور اب سان فرانسسکو امریکہ میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، میرا سیٹھی ڈرامہ اور فلمی صنعت سے بھی وابستہ ہیں۔
شادی کے بعداداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر شیئر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی پر میک اپ اور بال خود ہی بنائے تھے۔
شادی کی تقریب سادہ مگر پر وقار تھی جس میں جس میں میں ان کے قریبی دوست اور کچھ رشتہ دارشریک ہوئے، میرا سیٹھی اور بلال صدیقی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کلاس فیلو ہیں
مہندی کی تقریب میں ان کے بھائی علی سیٹھی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنی بہن کے لیے ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ گانا گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور اس میں دولہا دلہن کے ساتھ اس گانے پر ایکٹنگ کرتے نظر آتا ہے۔
Comments are closed.