شعیب ملک نے برے وقت میں مڑ کو پوچھا تک نہیں، عمران نذیر


فوٹو: ٹویٹر یحییٰ حسینی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)اوپننگ میں باولرز پر ٹوٹ پڑنے والے جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے گلہ کیا ہے کہ شعیب ملک ایسا دوست ہے جس نے برے وقت میں مجھے پوچھا تک نہیں ہے۔

عمران نذیر جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھا، بات چیت کے دوران عمران نذیر نے یادیں تازہ کیں اور خاص کر بھارت کے خلاف میچ میں ہوش اور جوش کاتذکرہ بھی کیا اور مصباح الحق کے غلط شارٹ پر ہار جانے کو بھی یاد کیا۔

عمران نذیر نے بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں نے شعیب ملک کے ساتھ بڑا اچھا وقت گزارا لیکن افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جب مجھ پر برا وقت آیا تو شعیب ملک نے مجھے مڑ کر بھی نہیں پوچھا کہ میں کس حال میں ہوں۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ بیماری کا علاج کراتے میری ساری جمع پونجی علاج پر خرچ ہو گئی لیکن اس برے وقت میں ٹیسٹ آل راوٴنڈر عبدالرزاق، رانا نوید الحسن اور شاہد ا?فریدی نے ان کا بہت ساتھ دیا۔

یاد رہے عمران نذیر نے بیماری سے نجات پانے کے بعدساڑھے چار برس بعد کرکٹ میں واپسی کی اور وہ پھر پہلے کی طرح کارکردگی دکھانے کے خواہش مند ہیں،عمران نذیر نے بتایا کہ لاہور قلندرز نے انہیں ماہانہ معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

عمران نذیر نے کہا کہ عبدالرزاق نے میری کافی مالی مدد کی اور کبھی نہیں پوچھا کہ وہ پیسے کب واپس کریں گے جب کہ شاہد آفریدی نے بھی بیماری میں ان کے لیے جو کیا اس کے لیے وہ ان کے بے حد مشکور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑی کے کیرئیر میں اتار چڑھاوٴ آتے ہیں اور اس عرصے میں اس کے بہترین دوست ہی اس کا سہارا بنتے ہیں، خاص کر جب آپ پر مشکل دور گزرا ہو تو یہ انسان کبھی نہیں بھول سکتا۔

Comments are closed.