رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو نے بھی تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)گلوکارہ رابی پیر زادہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، نئی ویڈیو نے بھی تہلکہ مچا دیا ہے.

گلوکارہ کی نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں وہ اپنے گزرے حالات واقعات پر رنجیدہ بھی ہے اور اشکبار بھی اس نے تفصیل سے اپنے آپ پر گزرتے کرب کا ذکر کیا ہے.

رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو میں اس نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوز کا تذکرہ کیا جب کہ اس دوران بات کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہوئی ہے ۔

رابی پیرزادہ نے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا اور اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے نئے سفر سے بھی آگاہ کیا۔

https://twitter.com/Rabipirzada/status/1195000376946237442

انھوں نے کہا کہ مجھے می ٹو طرز کی حمایت کابھی کہا گیا لیکن میں وہ نہیں ہوں جو کہتی ہیں ہیں میرا جسم میری مرضی، میرا جسم میرے خدا کی مرضی ہے.

اپنے گناہوں پر بار معافی مانگتی رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ میں نے جو گناہ تنہائی میں کیا جس سے صرف میرا خدا جانتا ہے لیکن میں نادم اس لیے ہوں کہ غلط تو کیا ہے.

شوبز چھوڑ نے کے اعلان سے لے کر سیاہ لباس میں ویڈیو ریلیز کرنے والی رابی سچ مچ اپنی ویڈیوز وائرل ہونے پر دل سے نادم ہے وہ یہ بھی کہتی ہے مجھے پتہ ہے انسان معاف نہیں کرتے مگر اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے.

Comments are closed.