خاتون رپورٹر سے براہ راست نشریات میں نازیبا حرکت کی ویڈیو


فوٹو: ٹویٹر

بیروت(نیٹ نیوز)لبنان میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران براہ راست نشریات میں ایک شخص کی خاتون رپورٹر کے ساتھ نازیباحرکت لائیو ناظرین تک پہنچ گئی۔

یہ واقعہ لبنان میں احتجاج کے دوران اسکائی نیوز عرب کی رپورٹر کے ساتھ براہ راست نشریات میں پیشت آیا جب ایک شخص اچانک پیچھے سے آیا اور نامناسب حرکت کے بعد چلتا بنا۔

خاتون رپورٹر ایک سیکنڈ کیلئے نروس ہوئی اوراس کے بعد اس نے اپنا براہ راست بیپر جاری رکھاتاہم خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو پہلے اسکائی نیوز عرب پر لوگوں نے دیکھی پھرسوشل میڈ یا پر بھی وائرل ہوگئی۔

لبنانی ٹی وی کی میزبان نیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں احتجاج میں شریک ایک شخص کو یکدم آگے بڑھ کر اسکائی نیوز کی رپورٹ درین الحیلوے کے گال پر بوسہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی مقامات پر خواتین کو حراساں کیے جانے کی بحث ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شروع ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کو بعض لوگوں نے ایک بے ضرر حرکت قرار دیا ہے، وہیں متعدد افراد کا خیال ہے کہ عوامی مقامات پر ایسی حرکات کو "بے ضرر” نہیں کہا جا سکتا۔

یاد رہے اس سے ملتا جلتاواقعہ پاکستان کی معروف فلمی ہیروئن وادکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بھی پیش آیا تھا اور اس کو بھی اسی انداز میں حراساں کیا گیا تھا تاہم ماہرہ خان نے اس کا برا نہیں منا یا تھا۔

Comments are closed.