پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہوگی، بھارتی ہائی کمشنر
اسلام آباد(ویب ڈیسک )بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا ہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں،امید ہے موجودہ کشیدہ صورتحال جلد ختم ہوجائے گی
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اجے بساریا نے کہاپاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کا امکان ہے،سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کے لئے درخواست کی ہے
اجے بساریا نے کہا امید ہے موجودہ کشیدہ صورتحال جلد ختم ہوجائے گی، یہ بھی امید کرتے ہیں بھارت کو نان فیملی سٹیشن قرار نہیں دیا جائے گا، انھوں نے کہامیڈیا میں خبریں آنے سے ماحول کشیدہ ہوجاتا ہے،سفارت کاروں کا معاملہ سفارتی سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں۔
اجے بساریا نے کہاسہیل محمود کو مشاورت کے لئے طلب کرنا اچھنبے کی بات ہے ،مجھے ہر ماہ مشاورت کے لئے نئی دلی بلایا جاتا ہے،
ہمارے بھی کافی ایشوز ہیں مگر میڈیا میں نہیں آتے ،
انھوں نے کہااسلام آباد کلب ممبر شپ دے دینے میں کوئی حرج نہیں،بساریا نے کہاپاکستانی وزیر تجارت کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی ہے ،وزیر تجارت نے تاحال دورے کی تصدیق نہیں کی،بھارت پاکستان سے تجارت کو فروغ کا خواہاں ہے
انھوں نے کہاانیس بیس مارچ کو ڈیلیو ٹی او کانفرس بھارت میں ہوگی سائیڈ لائن پر پاکستانی وزیر تجارت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
Comments are closed.