خبر دار ! وٹس اپ پرکوئی غیر اخلاقی زبان استعمال نہ کرے
فوٹو: فائل
سان فرانسسکو( نیٹ نیوز) واٹس ایپ پر ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد شروع کردیاگیا، غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے صارفین کے نمبرز بلاک کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے ایک غیرملکی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ واٹس ایپ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین پر پابندی عائد کرنا شروع کردی، ایسے صارفین جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا اْن کے نام مشکوک ہیں انہیں اب انتظامیہ بلاک کردے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا مقصد پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ہے، اب تک نشاندہی کے بعد کئی صارفین کے اکاوٴنٹس بند کیے جاچکے ہیں۔
چند صارفین نے اپنے اوپر عائد ہونے والی پابندی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر کہانی شیئر کی،دوسری جانب واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق کسی بھی گروپ کے غیر موزوں نام کی وجہ سے ایڈمن اور وہاں متحرک صارفین کی آئی ڈیز بلاک کردی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”انتظامیہ نے گروپ کے مواد کو نہیں دیکھا بلکہ نام کی وجہ سے گروپ میں موجود تمام نمبروں پر پابندی عائد کردی“۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، آئے روز صارفین کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا جبکہ کمپنی نئے لوگوں کو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کے لیے فیچرز بھی متعارف کراتی رہتی ہے۔
اس حوالے سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ بلاک ہونے والے نمبرز کا تعلق کس ملک سے ہے یا کس ملک کے صارفین کے اب تک نمبر بلاک ہوئے ہیں ۔
Comments are closed.