پرتھ، تین روزہ میچ میں بابراعظم اور اسد شفیق کی سنچریاں
پرتھ(ویب ڈیسک) پاکستان کا آسٹریلیا اے کے خلاف اچھا سکورکرکے پوزیشن مضبوط کرلی بابر اعظم اور مڈل آرڈ بیٹسمین اسد شفیق نے شاندار سنچریاں بنائیں۔
قومی ٹیم تین روزہ پریکٹس میچ کینگروز کی اے ٹیم کے ساتھ کھیل رہی ہے ، آج قومی ٹیم کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
اننگز کا آغاز شان مسعود اور اظہر علی نے کیا، کپتان اظہر علی 13 کے مجموعی سکور پر 11 رنز بنا کر نیسر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
Stumps Day One!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2019
Pakistan 336-3 in 90 overs
🏏 Babar Azam 157 not out
🏏 Asad Shafiq 119 not out
Full scorecard: https://t.co/QvxZVz5rek #AusAvPAK
📸 @cricketcomau pic.twitter.com/p5zqH00OFP
ون ڈاوٴن آنے والے حارث سہیل اور شان مسعود نے سکور کو آگے بڑھایا، تاہم 16 اوورز میں 47 رنز پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 25 گیندوں پر 18 سکور بنائے تھے کہ میری ڈتھ کی شاندار گیند پر وکٹ کیپر کیری کو کیچ دے دیا۔
13 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر شان مسعود بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 22 رنز بنائے، اس اننگز میں انہوں نے تین چوکے لگائے۔
بابر اعظم اور اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے اور حریف باولرز کو لاجواب کر دیا،
بابر اعظم نے 197 گیندوں پر 157 رنز بنائے، اس اننگز میں انہوں نے 24 چوکے لگائے۔
اسد شفیق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، 245 گیندوں پر 119 رنز کی باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، قومی ٹیم نے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 90 اوورز میں 336 رنز بنائے۔
Comments are closed.