بھارت میں دیوی دیوتاؤں کے چہروں پر بھی ماسک لگا دئیے گئے

واراناسی(ویب ڈیسک)انسان تو آلودگی کا شکار ہوتے ہی ہیں بھارت میں دیوی دیوتاؤں کے چہروں پر ماسک پہنا دیئے گئے ہیں، یہ واقعہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے حلقہ میں پیش آیا ہے


بھارت میں آبادی زیادہ ہے تو فضائی آلودگی نے بھی شہریوں کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے ایسے میں مودی کے حلقہ انتخاب واراناسی میں ایک مندر کے پنڈت نے دیوی دیوتاؤں کے چہروں پر ماسک پہنا دیئے۔

جب سےعالمی تنظیموں نے بھارتی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہر قرار دیئے ہیں تب سے ہر شخص اپنے منہ پر ماسک لگائے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور حکومت بھی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر لگی ہے ۔

ریاست اتر پردیش کے ایک مندر میں رکھے ہوئے شنکر دیوتا اور ان کی دیویاں پاروتی، درگا اور کالی ماتا سمیت سائیں بابا کی مورتیاں بھی ماسک پہنے ہوئے ہیں جس سے ان کا منہ اور ناک ڈھکا ہوا ہے۔


موتیوں کو یہ ماسک پنڈتوں نے دیوی دیوتاؤں کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے پہنائے ہیں، واراناسی کے ایک مندر کے پنڈت ہریش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ فضا میں زہریلے مواد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے.

انھوں نے بتایا ہے کہ اسی لیےمحفوظ رکھنے کے لیے ہم دیوی دیوتاؤں کو ماسک پہنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔دیوی دیوتاؤں کو بھی فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے پہنائے ہیں.

پنڈت پریش مشرا نے انکشاف کیا کہ سردیوں میں ہم ان مورتیوں کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ سخت سردی سے محفوظ رہیں۔ ماسک پہنے ان دیوی دیوتاؤں کی وجہ سے مندر میں لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے.

لوگ پوجا پاٹ سے زیادہ ماسک پہنے دیوتاؤں کو دیکھنے آتے ہیں اور موبائل فونز سے ان کی تصاویر بھی بناتے ہیں لیکن ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے جن کو بھگوان کا درجہ دیا جاتا ہے ان کی بھی حفاظت کرنا پڑ رہی ہے.

Comments are closed.