نواز شریف کی آمد سے قبل لندن میں علاج انتظامات مکمل
فوٹو: بی بی سی اردو
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن کے ایک نجی اسپتال میں داخلے کے انتظامات کر لئے گے ہیں ، نوازشریف کے پہنچتے ہی ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کاکہہ دیا گیاہے۔
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن میں موجود پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے اسی ہپستال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس بارے میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اس سلسلے میں خصوصی ہدایت ہے کہ نواز شریف کی بیماری کے معاملے پر کوئی سیاست نہ کی جائے۔
ادھر مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ اتوار کو بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا ہے اس میں بھی سرکاری ڈاکٹروں سمیت تمام ماہرین اس بات پر متفق تھے کہ انھیں جلد از جلد لندن چلے جانا چاہیے۔
نواز شریف کی لندن روانگی کے حوالے سے حکومت سے رابطے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ پارٹی کی ہائی کمان کا حکومت سے مستقل رابطہ ہے لیکن سرکار ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، ای سی ایل سے نام نکالے جانے پارٹی وزارتِ داخلہ سے بھی رابطے میں ہے۔
رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ مرکزی لندن میں پارک لین کے اپارٹمنٹس سے تقریباً دو کلو میٹر کی دوری پر ہارلے سٹریٹ میں واقع یہ وہی ہپستال ہے جہاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز بھی اپنے آخری ایام میں زیر علاج رہی تھیں۔
مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارلے سٹریٹ میں دل کے امراض کے معالجین سے بھی وقت طے ہو گیا تھا لیکن نواز شریف کی لندن آمد میں تاخیر سے ڈاکٹروں سے نئی تاریخیں لی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.