پنجاب کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی.
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کی تعلیمی انتظامیہ کے چیف ایگزیکٹو افسران کوایک سرکولر کے زریعے یہ پابندی ممکن بنانے کی ہدایت کردی ہے.
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون اور سوشل میڈیا تک رسائی کے دیگر ذرائع پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
مراسلے میں افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں اور اپنے ماتحت انتظامیہ سے اس پابندی پر سختی سے عمل کروائیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر بھی پابندی عائد ہے. دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب حکومت کس حد تک اس پابندی پر عملدرآمد کرا سکے گی.
Comments are closed.