،دو ٹکے کی عورت، ہمایوں سعید کے بعد اب عاطف اسلم کا ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید نے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ بول کر سب کو رلایا تھا تو یہی ڈائیلاگ اب عاطف اسلم نےانداز سے دہرایا ہے.

ڈرامے میں ہمایوں سعید کے اس ڈائیلاگ کو بے پناہ پزیرائی مل رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس ڈائیلاگ کے کئی میمز بھی بنائے جارہے ہیں، فیڈ بیک کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے.

https://twitter.com/imamirsohail/status/1192685064032792577

ڈرامے کے اہم کردار  عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میری امریکا جانے والی فلائٹ میں تاخیر ہوگئی ہے.

انھوں نے بتایا کہ اس وجہ سے میں اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر ہوں جب کہ میں گزشتہ رات سے سفر کر رہا ہوں اور ابھی تک پھنسا ہوا ہوں۔

اسی ویڈیو میں عدنان صدیقی کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم بھی موجود تھے اس موقع پر عاطف اسلم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں لیکن آپ نے صرف دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنا دی۔

Comments are closed.