ایران کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، 120 زخمی
تہران (نیٹ نیوز) ایران کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے سے اب تک 5 افراد جاں بحق، جب کہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ايران کے شمالی مغربی علاقے ميں جمعرات کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ريکارڈ کی گئی ہے۔
ایران سے سرکاری اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 3 افراد جاں بحق، جب کہ 120 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زلزلے کا مرکز جنوبی تبريز اور آذربيجان کا مشرقی علاقہ تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد متعدد بار آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک علاقے میں زلزلے سے 30 گھر منہدم ہوگئے۔
اطلاعات موصول ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ 41 گاؤں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم حکومت کے مطابق 2 گاؤں میں تباہی شدید نوعیت کی ہے۔
ایرانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جب کہ تباہی بڑے پیمانے پر ہوئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران خطہ ارض کے ایک ایسے علاقے میں ہے جہاں 2 بڑی اور اہم ٹیکٹو پلیٹس ملتی ہیں، جو اکثر بڑے زلزلوں کا سبب بنتی ہیں۔
فوٹو : اے ایف پی
Comments are closed.