جمائمہ بمقابلہ ریحام خان ، مفتی کفایت اللہ کا لاٹھی چارج


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی دو سابق بیویوں جمائمہ گولڈ اسمتھ اور ریحام خان علیحدگی کے باوجود عمران خان کو کسی نہ کسی بہانے یاد رکھتی ہیں، جمائمہ نے ہمیشہ مثبت انداز میں عمران خان کو یاد رکھا جب کہ ریحام خان نے ٹویٹر پر وزیرعظم کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔

تازہ واقعہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ہے جھنوں نے مفتی کفایت اللہ کے وکی لیکس سے متعلق بے بنیاد الزام اور لاعلمی پر رہنما جے یو آئی پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی پر میزبان وسیم بادامی کے ساتھ ایک ٹاک شو کے دوران مفتی کفایت اللہ نے خوب اندھا دھند لاٹھی چارج کیا، بار بار یہ بات دہرائی تھی کہ وکی لیکس والا وکی جمائمہ کا کزن ہے،جب وسیم بادامی نے انھیں کہا کہ آپ بغیر تحقیق کے یہ الزام لگا رہے ہیں، وکی لیکس تو کسی اور کا رگزاری تھی۔

اس پر جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ "بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں۔۔۔ وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے عمران خان کی مدد کررہا ہے۔ "

یہی نہیں ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے کہا کہ "دیکھتے ہیں کب اْنھیں میرے دوسرے کزنز پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ "

جمائما کی ٹویٹ پر دیگر صارفین بھی میدان میں کود پڑے،ایک صارف نے لکھا کہ اگر آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا سکتے ہیں تو ایک مذہبی رہنما کے ایک وکی کو کوئی اور وکی سمجھنے پررائے دینا ٹھیک نہیں۔

ایک شخص آفتاب آفریدی نے لکھا کہ اسلام آباد میں جمائمہ کے کزنز وکی لیکس اور وکی پیڈیا کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

زوہب خٹک نے لکھا بھابی ہم جانتے ہیں وکی اور پانامہ دونوں جڑواں ہیں اور یہ دونوں آپ کے فرسٹ کزنز ہیں، ٹویٹر پر اکثریت نے جمائمہ کے طنز کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی ہاں میں ہا ں ملائی ہے۔

ریحام خان کی ٹویٹر پر سرگرمیاں دیکھیں تو مولانا فضل الرحمان کی دیوانی ہو گئی ہیں مولانا کی ہر بات ہر قدم انھیں پسند آ رہا ہے اور وزیراعظم کے ہر بیان پرریحام چپ نہیں رہ سکتی اور منفی ردعمل ضرور دیتی ہیں۔

ریحام خان نے تو سوشل میڈ یا پر ایسے اینڈ سنبھالا ہوا ہے جیسے وہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کے مد مقابل ہوں گی اور یہ بات بھی سچ ہے کہ ریحام خان عمران خان کے خلاف بولتی ہیں اسی لیئے سوشل میڈ یاپر ان کی بقاء ہے ورنہ کب کی قصہ پارینہ ہو چکی ہوتیں۔

Comments are closed.