مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سیکرٹری جنرل او آئی سی
جدہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی.
سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات میں باہمی اور دوطرفہ دلچسبی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
پاکستانی سفیرراجہ علی اعجاز نے کشمیر کے مسئلے سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے عوام اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون پر مشکور ہیں.
ڈاکٹر یوسف نے کشمیر کے تنازعے پر او آئی سی کے موقف کو دھرایا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔اور یہ خطے میں پائیدار امن کے لئے ضروری ہے ۔
Comments are closed.