دو ٹکے کی لڑکی، ڈراماسیریل،، میرے پاس تم ہو،، نے دھوم مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اے آر وائی پر رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کےڈراماسیریل ’میرے پاس تم ہو، نے دھوم مچا دی، بھارت تک ڈرامے کے چرچے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے.

https://twitter.com/Sherry_hunn/status/1191257707375943680

ڈرامے ایک ڈائیلاگ’دو ٹکے کی لڑکی کے لیے 50 ملین‘کی پیش کش پر تو سوشل میڈیا سے نکل کر شوبز انڈسٹری اور کھلاڑیوں تک کا ردعمل سامنے آیا اورفنکار و کھلاڑیوں نے اس ڈرامے اور ڈائیلاگ پر مثبت ومنفی تبصرے کئے ۔

اداکار ہمایوں سعید اورعائزہ خان کا مشہور ڈراما’میرے پاس تم ہو‘جہاں مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑتا جارہا ہے وہیں اسکرین رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ڈائیلاگ’دو ٹکے کی لڑکی‘ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے ۔

https://twitter.com/AyeshaR45928128/status/1191780591643090948

کئی سوشل میڈیا صارفین اس ڈائیلاگ کو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ لالچی، خود غرض اوردھوکے باز عورتوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے جب کہ عورت کے حقوق اور برابری کی بات کرنے والی خواتین اس ڈائیلاگ کو عورت کی توہین کہہ کر خلیل الرحمان قمرپر پر برس رہی ہیں۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اس ڈائیلاگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے’’دو مردوں نے آپس میں مہوش کی قیمت طے کرلی اور پھر اسے دو ٹکے کا کہہ دیا۔یعنی عورت کی اپنی کوئی مرضی ہے ہی نہیں۔ واہ رے پیدار شاہی ذہن اور سوچ۔‘‘

ڈراموں کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے بھی سوشل میڈیا پر  لکھاکہ اگر عورت آدمی کے ساتھ دھوکا کرے تو کہا جاتا ہے۔ ’’دوٹکے کی عورت، بے حیا عورت،لالچی گھٹیا عورت، جہنم میں جائے گی، عورت تو ہے ہی فتنہ، اچھے آدمی کی زندگی تباہ کردی، پورے خاندان کی ناک کٹوادی، جاؤ مرجاؤ مگر واپس مت آنا، دو ٹکے کی عورت‘‘۔

لیکن جب آدمی عورت کے ساتھ  دھوکا کرے تو کہا جاتا ہے’’ وہ کسی دوسری عورت نے پھنسایا بیچارے کو، معاف کردو غلطی ہوگئی، بہک گیا تھا بیچارا، کالا جادو ہوگیا تھا بیچارے پر، اپنے بچوں کے لیے معاف کرنا پڑتا ہے، دل بھر جائے گا تو واپس تمہارے پاس ہی آئے گا.

اداکار عمران عباس نے اس ڈرامے کو ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈرامے دہائیوں میں بنتے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار، مصنف اور اداکاروں کو اتنی بہترین کاوش پیش کرنے پر سراہا۔

ڈراما سیریل’میرے پاس تم ہو‘پرپاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی چپ نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر ڈرامے اور اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خلیل ارحمان قمر نے بہترین ڈراما لکھا ہے۔

اسی دوران بھارت سے اس ڈرامے کی کہانی کو اپنا بتانے کا جھوٹا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔مشہور بھارتی فلم ’عاشقی ٹو‘ کی مصنفہ شگفتہ رفیق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ‘ کی کہانی ہمایوں سعید کو کچھ سال قبل سنائی تھی جس کے بعد اداکار نے اسے اپنی کہانی بنا کر ڈرامہ بنا دیا۔

بھارتی مصنفہ کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے دعوے پر ہمایوں سعید نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ شگفتہ رفیق میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن اُن کا جو دعویٰ ہے اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے.

ہمایوں نے واضح کیا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ خلیل صاحب کا لکھا ہوا یہ اسکرپٹ اداکار و پروڈیوسر حسن سومرو سے خریدا تھا کیوں کہ وہ پروڈکشن چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے تھے۔

ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ میں نے جب یہ اسکرپٹ پڑھا تو بہت پسند آیا اور اس حوالے سے خلیل صاحب کو بھی کہا کہ شاید آپ صرف مجھے ہی اچھے اسکرپٹ دیتے ہیں لیکن آپ نے تو حسن سومرو کو بھی اچھے اسکرپٹ دیئے ہیں ۔

Comments are closed.