بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے پاکستان کو ہرا کر سیریزبرابر کردی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا دیا ، سیریز 1-1 سے برابری پرختم ہوگئی ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی،
مہمان ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے ناہیدہ خان نے مسلسل دوسری نصف سنچری سکور کی، کپتان بسمہ معروف نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوریہ خان نے 24 رنز بنا ئے۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میںسنسنی خیر مقابلے کے بعد آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر 211 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پرعبور کرلیا۔ فرحانہ کی 67 رنز کی اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف اور ڈیبیو کرنے والی عروب شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔
Comments are closed.