کپتان اظہر علی 10ٹیسٹ پلیئرز کے ہمراہ اسٹریلیا روانہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کپتان اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کے10کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔
یہ کرکٹرزآسٹریلیا روانگی کے پہلے مرحلے میں کرکٹرز چند گھنٹے دبئی میں قیام کریں گے جس کے بعد ان کی سڈنی کی فلائیٹ طے شدہ ہے۔
اسٹریلیا میں ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ان کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی،عابد علی، کاشف بھٹی، نسیم شاہ،محمد عباس،شاہین شاہ آآفریدی،عمران خآن سینیئر،اسد شفیق،شان مسعود، یاسرشاہ شامل ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی امام الحق، بابراعظم، موسی خان، حارث سہیل، افتخارر احمد اور محمد رضوان پہلے سے ہی اسٹریلیا میں موجود ہیںاور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دورے کا آغاز کر چکے ہیں۔
پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچز سے پہلے وہاں دو پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اکیس نومبر سے کھیلا جائے گا ، نسیم شاہ اور کاشف بھٹی کا یہ پہلا دورہ ہے۔
Comments are closed.