اسحاق ڈار حکومتی شکنجے سے نکل گئے، انٹر پول سے کلین چٹ جاری


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجو د سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار شکنجے سے بچ نکلے،انٹر پول نے اسحاق ڈار کو کلین چٹ دے دی۔

یادرہے پاکستان کی وزارت داخلہ نے انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم انٹر پول نے یہ درخواست رد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کو انٹرپول نے قبول کرلیا ہے۔

ساق ڈار کے خلاف درخواست مسترد ہونے کے بعد انٹرپول کی تمام بیوروز کو اسحاق ڈار کی ڈیٹا فائلز حذف کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کلین چٹ ملنے کے بعد نجی ٹی وی سما سے گفتگو میں کہاکہ چند افرا داور پی ٹی آئی حکومت نے مجھے سیاسی جبر کا نشانہ بنایا۔ جے آئی ٹی کی غلط بیانی کے سبب ناانصافی کی راہ ہموار ہوئی۔

انٹر پول کی جانب سے ریفرنس لیٹر نمبر ایل اے /72615-260 بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق داڑ کا نام ہر طرح کے ریڈ وارنٹ سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے ریفرنس لیٹر میں اسحاق داڑ کی تاریخ پیدائش بھی درج ہے۔

اسحاق داڑ کے حق میں انٹر پول کی جانب سے یہ ریفرنس لیٹر فرانس کے شہر لیون سے جاری کیا گیا۔ اسحاق داڑ کا نام خارج کرنے سے متعلق فیصلہ انٹر پول کے کمیشن فار دی کنٹرول ا?ف انٹر پول کے 109 ویں سیشن میں کیا گیا۔

Comments are closed.