مہوش حیات کہتی ہیں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جب خوبرو اداکارہ وگلوکارہ مہوش حیات خود کہیں کہ ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ تو پھر کون ہے جو اٹھ چلا جائے گا۔
مہوش حیات نے ٹوئٹرپرایک ویڈیوشیئرکی جو رواں سال فروری کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ لاہورمیں 10 ہزارلوگوں کے سامنے اس لائیو کانسرٹ کے دوران بہت مزہ آیا تھا، اوریہ کانسرٹ ان کے لیے بہترین تجربہ بھی رہا تھا۔
In February this year was able to do this amazing Live concert in Lahore to a crowd of over 10,000 strong . What an exhilarating experience ! 🔥🎼🎤 pic.twitter.com/E7nBx35n9f
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 3, 2019
ٹویٹر پر مہوش حیات کی آواز میں ،، آج جانے کی ضد نہ کرو،، نغمہ شیئر ہونے کے بعد بڑی تعداد میں ان کے مداحوں کی کلکس کی ذد میں ہے اور دوست ایک دوسرے کو بھی شیئر کئے جارہے ہیں۔
گلوکارہ مہوش حیات قومی اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ حاصل کرنے کے بعد مسلسل خبروں میں بہت زیادہ جگہ بنانے لگی ہیں۔ اداکارہ کبھی اپنی فلموں میں کامیابی کے باعث خبروں کی زینت بنتی ہیں تو کبھی خود پرہونے والی تنقید پرجواب دینے میں آگے سے آگے رہتی ہیں۔
مہوش حیات کا ایک اور کلپ بھی گزشتہ دنوں بہت مشہور ہوا تھا جس میں ان سے کسی صحافی نے کشمیر کے بچوں سے متعلق سوال کیا تھا اور وہ بار بار کہتی رہیں کہ نہیں ناں۔۔ منع کیاگیا ہے مجھے۔
اداکارہ کو وزارت انسانی حقو ق نے خواتین کےلئے خصوصی ٹاسک بھی تفویض کیا ہے اس سلسلہ میں بھی مہوش حیات خاصی سرگرم دکھائی دیتی ہیں ، لیکن ان تمام مصروفیات کے باوجود مہوش حیات نے گانا شیئر کرکے اپنی یادیں تازہ کی ہیں۔
Comments are closed.