احمد شہزاد بال ٹمپرنگ کیس میں پھنس گئے


فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد ایک بار پھر آگئے نرغے میں ، اس دفعہ بطور کپتان کسی اور کی بال ٹمپرنگ پڑی احمد شہزاد کے کھاتے میں اور انھیں چار ج کر لیا گیا۔

اس دفعہ ان پر سزا کی تلوار لٹکی ہے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بال ٹیمپرنگ پر ۔ بال ٹیمپرنگ کرنے والے پلیئرز کی شناخت نہ ہونے پر بطور کپتان احمد شہزاد کو ذمہ دار ٹھہرا دیاگیا۔

اقبال اسٹڈایم فیصل آباد میں سندھ اور فیصل آباد کے درمیان کھلے جانے والے میچ میں احمد شہزاد کو گیند کی کنڈیشن تبدیل کرنے پر چارج کیا گیا ہے، پی سی بی کی طر ف سے تصدیق کی گئی ہے۔

احمد شہزاد "نان آئیڈینٹی فکیشن” قوانین کے تحت بطور کپتان چارج ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی پہلی اننگز میں سولہویں سے 20ویں اوور کے دوران فیلڈ امپائرز ضمیر حیدر اور محمد آصف نے گیند کی کنڈیشن کا معائنہ کیا اور اس میں تبدیلی پائی گئی۔

امپائرز نے فوری طور پر گیند تبدیل کردی تاہم بال کے ساتھ گڑبڑ کرنے والے پلیئر کی شناخت نہ ہوسکی جس کی بنا پر سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت چارج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد پر لیول ون کا چارج ہے اور سزا کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ ان پر میچ فیس کا 50 سے 75 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے۔

Comments are closed.