خاتون ریفری کی میچ رکواکر برازیلین سٹارکاکا کے ساتھ سیلفی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سیٹی بجی معروف برازیلین فٹ بالر کاکا رکے، خاتون ریفری نے پہلے انھیں یلو کارڈ دکھایا پھر جیب موبائل نکالا اور کاکا کے ساتھ سیلفی بنائی.
یہ منظر گزشتہ روز ہزاروں شائقین نے ایک چیرٹی فٹبال میچ کے دوران اس وقت دیکھا جب بال کاکا کے کنٹرول میں تھی اور وہ حریف ٹیم کے گول پوسٹ کی جانب بڑھ رہے تھے.
برازیل کے سابق اسٹار کھلاڑی کاکا جوانٹرنیشنل کیریئر سے 2 سال قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں خاتون ریفری ان کی مدح نکلی، کاکا کو 2007 فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔
ریفری نے جب میچ رکھوایا تو اس وقت کاکا سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی حیران تھے کہ ریفری بھاگتی ہوئی کاکا کے پاس آئی اور انہیں یلو کارڈ دکھا دیا جس پر تمام کھلاڑی اور شائقین ششدر رہ گئے۔
تریفری نے سب کی حیرت ختم کرتے ہوئے اپنا موبائل نکالا اور کاکا کے ساتھ سیلفی لے لی، جس پر گراؤنڈ کا ماحول یکسر تبدیل ہوگیا اورکاکا بھی خاتون ریفری کی اس حرکت پر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔
یاد رہے 37 سالہ کاکا کا شمار برازیل کی قومی ٹیم کے انتہائی اہم مڈفلیڈرز میں ہوتا تھا، وہ اٹلی کے معروف فٹبال کلب اے سی میلان اور نامور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.