بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی
نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم بالخصوص کپتان ویرات کوہلی پر حملے کی دھمکی نےکھلبلی مچادی.
بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان 3 نومبر کو ارون جٹیلی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ٹی 20 میچ سے پہلے بھارتی کرکٹرز پر حملے کی اطلاعات نے بھارتی ٹیم اور حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
دھمکی آمیز خط بھارتی تحقیقاتی ادارے کو ملا ہے جس میں مختلف لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، اس فہرست میں کچھ سیاست دانوں کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم خاص طور پر کپتان ویرات کوہلی کا نام بھی درج ہے۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اس خط کی کاپی بھارتی کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کو بھی بھجوائی ہے جب کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ٹیم انڈیا پر حملے کی دھمکی کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکام میچ منسوخ کرانے پر بھی غور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بھارتی سرکار کے ساتھ بھی مشاورت کی جارہی ہے.
Comments are closed.