اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر موسیقی سیکھی ، شبنم مجید


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے میں نے اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر موسیقی کی الف ب سیکھی ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔

شبنم مجید نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی چاہا خدا کی ذات نے مجھے عطا کر دیا۔

انھوں نے بتایا کہ میرا شروع سے گلوکاری کی جانب رجحان تھا لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے اتنی شہرت ملے گی،میں نے جہاں جہاں گایامجھے لوگوں نے پسند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری گلوکاری میں نظر آنے والے نکھار میں استاد نصرت فتح علی خان، ملکہ ترنم نور جہاں، استاد طافو سمیت دیگر نامور اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے جن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

شبنم مجید نے کہا چونکہ میں نے اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر موسیقی کی الف ب سیکھی ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے اس لیئے میں نے ہمیشہ اساتذہ کی قدر کی ہے۔

Comments are closed.