پاکستان ویمن ٹیم کی بنگلہ دیش پر 15رنز کی فتح
Pakistan women team thanking the fans for their support at Gaddafi Stadium, Lahore#PAKWvBANW #BackOurGirls pic.twitter.com/NmMZSYu5dR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 28, 2019
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20 میچ میں15رنز سے ہرا کرسیریز جیت لی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز تین میچز پر مشتمل ہے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ تیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ویمن ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان اور بنگلادیشی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بیٹنگ کی دعوت ملنے پر قومی ٹیم نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔
، بسمعہ معروف نے کیرئیر کی دسویں اور جویریہ خان نے چھٹی نصف سنچری سکور کی،مہمان ٹیم پہاڑ اتنے بڑے ہدف کو دیکھ کر بری طرح دباو کا شکار ہو گئی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ پر 152 رنز بنا سکیں، ینگ سپنر سعدیہ اقبال نے 3 کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔
پہلے چودہ اور اب پندرہ رنز کی جیت سے قومی کھلاڑیوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،، کپتان بسمہ معروف پھر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
Comments are closed.