حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی ویڈ یو پر معذرت
اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں جاکر ویڈ یو بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے متنازع ویڈیو پر معذرت کر لی۔
چند روز قبل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بالی وڈ گانے کے بیک گراوٴنڈ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس پر سوالات اٹھے کہ انہیں دفتر خارجہ جیسے اہم سرکاری دفتر میں داخل ہونے اور ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟
حریم شاہ نے معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹرپر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں جانے کی اجازت ان کو سرکاری اہلکار نے دی تھی۔
حریم شاہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’میری ایک ویڈیو ہے جو کہ وائرل ہوئی ہے اور زیربحث ہے اس وقت اسی حوالے سے میں بات کرنا چاہتی ہوں‘۔
حریم شاہ نے کہانے بتایا کہ ’دفتر خارجہ کے باہر سے میرا گزر ہوا اور مجھے پتا چلا کہ شاہ صاحب ( وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ) آئے ہوئے ہیں، چونکہ میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں وہ میرے سب سے زیادہ پسندیدہ سیاستدان ہیں۔
شاہ محمود قریشی میرے والد کی جگہ ہیں اس لیے وہ قابل احترام ہیں، ان سے ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے‘۔
Comments are closed.