پولیو کے صرف دو قطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، وسیم اکرم
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پولیو ڈے کے موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے۔
اسلام آباد میں اس حوالے سے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس سےانسداد پولیو کے سفیر وسیم اکرم نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے صرف دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو ہمارے مستقبل کا دشمن ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر انسداد پولیو پروگرام نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ وسیم اکرم نے تقریب میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ تقریب میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے بھی شرکت کی۔
عالمی اداروں کی توجہ اور آگاہی سے دنیا بھر میں پولیو کا 99 فیصد خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ بدقسمتی سے تین ممالک پاکستان، نائیجیریا اور افغانستان میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔
1988ء میں عالمی اداراہ صحت نے پولیو کو سال 2000ء تک مکمل طور پر ختم کرنے کی قرارداد منظور کی۔ سال 2002ء میں عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو پولیو سے پاک قرار دیا۔ یہ وائرس اب بھی پاکستان سمیت کئی ممالک کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔
2015ء میں پاکستان میں پولیو کے 54 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق پنجاب سے تھا۔ 2016ء میں پاکستان میں پولیو کے 20 کیس سامنے آئے۔
2017ء میں 8جبکہ 2018ء میں 12 کیس سامنے آئے اور رواں برس پولیو کے 72 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 5 کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔
پاکستان میں چند سال پہلے تک پولیو میں کمی کا رحجان پایا جا رہا تھا۔ اب بھی یہ وائرس خطرے کی سطح سے نیچے ہے.
Comments are closed.