پاکستانی قونصل جنرل خالد مجیدکی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات
جدہ (ابرار تنولی) پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ قونصل جنرل مقرر ہونے کے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔
پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ قونصل جنرل مقرر ہونے کے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ pic.twitter.com/fLnP2tSq6d
— Mehboob Tanoli (@MehboobTanoli) October 24, 2019
ڈاکٹر العثیمین نے انہیں جدہ میں بطور قونصل جنرل کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خالد مجید سعودی عرب میں قیام کے دوران متحرک سفارتی کردار ادا کریں گے۔
خالد مجید نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے بانی ممبر کی حیثیت سے ، پاکستان تنظیم کی اقدار اور مقاصد کے لئے پرعزم ہے۔
خالد مجید نے بتایا کہ او آئی سی کیلئے پاکستان کے مستقل مشن کا قیام آخری مراحل میں ہے ، جس سے او آئی سی کے ساتھ رابطہ اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کی حمایت اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے فروغ میں اس کے کردار کی بہت قدر کرتا ہے۔
خالد مجید نے سیکریٹری جنرل سے درخواست کی کہ وہ جموں و کشمیر پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کو پاکستان بھیجے ، تاکہ او آئی سی، بھارتی فورسز کے ہاتھوں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سویلین آبادی کو ہونے والی نقصانات اور ہلاکتوں پر زمینی حقائق سے آگاہ ہو سکے۔
Comments are closed.