شادی سادگی سے ، ہنی مون پیرس میں؟ شرمیلا کا حمزہ عباسی پر تبصرہ


فوٹو: فائل، ایکسپریس نیوز

کراچی(نیٹ نیوز) حمزہ علی عباسی اور نیمل کی ایفل ٹاور کے سامنے تصاویر دیکھ کرسابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے نو بہاتا جوڑے پر طنز کے نشتر چلادیئے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہ ہے سادگی؟ حمزہ علی عباسی اور نیمل نے سادگی سے شادی کا پرچار کیا اور ہنی مون کیلئے پیرس پہنچ گئے ۔ ”شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں“ منایا ہے۔

hamza and naimal3 1571854308

معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی جب کہ ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

شادی کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے پیرس پہنچے جس کی نیمل خاور نے تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاوٴنٹ پر بھی شیئر کیں تاہم ان کا ہنی مون کے لئے پیرس کا انتخاب سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ذرا نہیں بھایا۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹا گرام اکاوٴنٹ پر اداکارہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں“۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ناگواری کا اظہارکیا ہے۔ ایک خاتون نادیا خان نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ حمزہ علی عباسی جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.