آغا علی نے تمام حدیں پار کیں ،روک نہیں سکتی تھی، سارہ علی
فوٹو: فائل
کراچی (ویب ڈیسک)ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار و سابق منگیتر آغا علی سے رشتہ ختم کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا”یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن علی نے اس رشتے میں تمام حدیں پار کر دیں۔
اس سے پہلے آغا علی نے بہت سے انٹرویوز میں اداکارہ اور اپنے بریک اپ سے متعلق بات کی لیکن سارہ ہمیشہ اس بات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے تھی،۔
سارہ علی خان اور آغا علی کی جوڑی نے’بند کھڑکیاں‘، ’تمہارے ہیں‘ اور دیگر ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا اوریہ جوڑی ناظرین کی پسندیدہ بھی تھی لیکن اس جوڑی نے رواں برس راہیں جدا کی تھیں۔
سارہ نے حال ہی میں اردو نیوز کو ایک انٹرویو میں اپنے سابق رشتے پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ "یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن علی نے اس رشتے میں تمام حدیں پار کر دیں جس کے باعث مجھے بے حد تکلیف اور دکھ ہوا، میں اسے روک نہیں سکتی تھی یہی وجہ ہے کہ میں نے رشتہ ہی توڑ دیا۔
سارہ علی خان نے بتایا کہ اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ والدین کی مرضی سے شادی کریں گی اور جلد ہی مداحوں کو اپنی شادی کی نوید سنائیں گی۔
فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ "مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں ان پروجیکٹس میں کام نہیں کرسکتی جس میں نمائش کرنی ہوتی ہے۔”
سارہ علی نے مزید کہا کہ "نہ ہی میں آئٹم نمبر میں پرفارم کرسکتی اور نہ ہی مختصر ملبوسات زیب تن کرسکتی ہوں کیونکہ یہ بالی وڈ کی نقل کرنا ہے اور اپنی ثقافت کو نظرانداز کرنا ہے۔
Comments are closed.