شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنا یاجانا چایئے تھا، شاہد آفریدی

فوٹو:فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے بابراعظم کی جگہ اگر شعیب ملک کو ورلڈ کپ تک ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنایاجاتا تو یہ کافی سمجھ آنے والا فیصلہ ہوتا۔

شاہد آفرید ی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے بابر اعظم کو ہمیشہ بہت سپورٹ کیا کیونکہ قومی ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بہتر ہوتا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بابر کی جگہ شعیب ملک کو کپتان مقرر کیاجاتا۔

شاہد آفرید ی نے اپنے رائے کی وضاحت کرتے کہا کہ چونکہ شعیب ملک بہت عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، دنیا میں ہر جگہ جاکر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے ہیں اس لیئے وہ بہتر چوائس تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک کو ٹی20 ورلڈ کپ تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنایا جاتا تو میری خیال میں وہ زیادہ بہتر انتخاب ہو سکتے تھے۔

سرفراز کو کپتانی کے تینوں فارمیٹس سے ہٹانے کااعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ اور بابراعظم کو ٹی 20 فارمیٹ کیلئے کپتان بنانے کااعلان کیا گیا تھا۔

شاہد آفریدی نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اچھا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سرفراز احمد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ٹی20 کی عالمی نمبر ایک ٹیم بنی اور پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے سرفراز کو مشورہ دیا کہ وہ دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ ضروری نہیں کہ آپ پاکستان کے لیے ساری زندگی بحیثیت کپتان کھیلیں، آپ کھلاڑی کے طور پر بھی کھیل سکتے ہیں اور آپ کی عمر بھی اتنی باقی ہے۔

بوم بوم نے سابق کپتان سرفراز احمد کومشورہ دیا کہ ٹیم سے آوٹ ہونے کے بطورچیلنج لو ۔ ڈومیسٹک میں جاو اور کارکردگی دکھا کر پھر ٹیم میں آو ۔ انھوں نے کہا سرفراز احمد کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔

Comments are closed.