برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان، 21 بچے، خاتون 22 ویں کےلئے امید سے ہیں

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کی 44 سلام سالہ خاتون سو ریڈ فورڈ 22 ویں بچے کےلئے امید سے ہیں،ایک بچہ فوت ہوا باقی تمام بچے صحت مند ہیں خود بھی خوش باش ہے.

ایک برطانوی خبر رساں ادارے نے برطانیہ میں ایک ایسی خاتون ہے جس کے 10 یا 15 نہیں بلکہ 21 بچے ہیں، اس خاتون کا نام سو ریڈ فورڈ ہے جبکہ اسکی عمر 44 سال ہے، 48 سالہ شوہر نوئل ہیں.

سو ریڈ فورڈ اور نوئل

اس جوڑے کے بچوں کی تعداد غیر معمولی طور پر 21 ہیں اور یہی نہیں اب مستقبل میں انکے ہاں 22 ویں بچے کی آمد بھی متوقع ہے جس کے بارے میں خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور  ایک انٹرویو کے دوران خوشی سے اپنا الٹراساؤنڈ دکھایا.

رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا برطانیہ میں اپنے 21 بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا 2018 میں پیدا ہونے والا ایک بچہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ 21 بچوں کی بنا پر برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان کہلاتا ہے.

سو ریڈ فورڈ کا کہنا ہےکہ اب ہمارا ایک اور بچہ بہت جلد دنیا میں آنے والا ہے، ان کے حمل کو ابھی 15 ہفتے ہی ہوئے ہیں اور جوڑے کے اس بچے کی پیدائش اپریل میں متوقع ہے۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ آخری مرتبہ ہمارے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی اور اب ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بیٹا پیدا ہو۔ سو اور نوئل ایک کامیاب بیکری چلا رہے ہیں اور وہ اپنے اس بڑے خاندان کے تمام تر اخراجات اسی بیکری سے آنے والی رقم سے اٹھاتے ہیں۔

بائیسویں بچے کےلئے پریگننسی رپورٹ دکھا رہی ہیں

نوئل نے بتایا کہ اپنے ایک بچے کے کام کرنے سے تقریباً 220 ڈالر رقم ہفتہ وار حاصل ہوتی ہے جب کہ یہ خاندان 10 بیڈ روم والے گھر میں رہتا ہے جو کہ انہوں نے 2004 میں 3 لاکھ 11 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔

سو اور نوئل کی سب سے بڑی بیٹی کے 3 بچے ہیں جب کہ اس خاندان کے 15 بچے ابھی اسکول جاتے ہیں اور ان کے باقی بچے ابھی چھوٹے ہیں۔ان کے گھر میں روزانہ ناشتے میں 8.5 کلو دودھ ، 3 لیٹر جوس جب کہ سیریل یعنے دلیہ کے ہر دن 3ڈبے کھائے جاتے ہیں۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا پورا خاندان ایک ساتھ کہیں چھٹیاں منانے جائے تو یہ سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ ہر بچے کے سامان کو پیک کر کے یاد دہانی کے لیے اس پر بچے کا نام لگانا پڑتا ہے جب کہ اپنے ساتھ 7 سوٹ کیس رکھنا پڑتے ہیں۔

جوڑے کا اپنے روزمرہ کے کاموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں ہر ہفتے اپنا گھر ٹھیک طرح سے صاف کرنے میں 14 سے 21 گھنٹے لگ جاتے ہیں، میل آن لائن کی ویڈیو میں ریڈ فورڈ خوش نظر آ رہی ہیں.

یاد رہے حال ہی میں یوگنڈا میں ایک خاتون کو مزید بچوں سے روک دیا گیا تھا کیونکہ اس خاتون کے ہاں 44 بچے تھے، مریم بی بی جو 44 بچوں کی ماں تھی مزید ماں بننے کی خواہشمند تھی تاہم اسے 45 واں بچہ پیدا کرنے سے روک دیا گیاہے.

Comments are closed.