جائیداد تنازعہ پر خاتون، اس کے 3 بیٹے اور نواسی قتل
صوابی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی میں مکان کے تنازع پر فارنگ سے خاتون، اس کے 3 بیٹے اور نواسی
کو قتل کردیاگیا۔
ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ درمیانی شب مردان میں فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ واقعہ میں بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان مقتولین کے چچازاد بھا?ی ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گوجر گڑھی میں 7 مرلہ مکان کے تنازعہ پر ملزمان پر گھر میں داخل ہوئے تو ان کی گھر میں تکرار ہوئی جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کردی۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
جاں بحق افراد میں خاتون، اس کے 3 بیٹے اور نواسی شامل ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیل?ے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گ?یں جہاں ضروری کارروا?ی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گ?یں۔
قتل کی لرزہ خیز واردات کا مقدمہ درج کر لیاگیا، یہ مقدمہ4 دفعات کے تحت 5 ملزمان عثمان شاہ، محمد علی، طاہرعرف خان،بلال اور عامر کے خلاف درج کیاگیاہے۔
Comments are closed.