شہزادی کیٹ مڈلٹن نےکرکٹ اکیڈمی پہنچتے ہی بلا پکڑ لیا
فوٹو: جیو نیوز
لاہور (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آ ج لاہور میں ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شہزادی نے بھی بلا پکڑ لیا اور شارٹس لگاہیں.
شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچا تو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ان کا استقبال کیا۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے شاہی جوڑے کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے متعارف کرایا اور پھر شہزادی مڈلٹن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتی رہی.
شہزادی کی بیٹنگ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے وکٹ کیپنگ کی اور مڈلٹن ہر شارٹ کو خوب انجوائے کیا.
شاہی جوڑے نے کرکٹ اکیڈمی پہنچنے سے قبل ایس او ایس ولیج میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔
اس نے سے پہلے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور نے برطانوی شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
شاہی جوڑے نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی۔ ایس او ایس ولیج میں شہزادہ اور شہزادی بچوں میں گھل مل گئے۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی اور اردو میں خطاب میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔
Comments are closed.