آر ایس ایس پر پابندی لگائی جائے، پریت سنکھ
لدھیانہ( نیٹ نیوز) سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ نے بھی آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
دنیا بھر کی طر ح اب ہندوانتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے خلاف بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں ہیں اور آر ایس ایس کو خصوصاً بھارتی پنجاب میں کھل کر تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے۔
سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ نے بھی آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنظیم کے رہنماوٴں کے بیانات کو بھی مسترد کردیا۔
ہرپریت سنگھ نے کہا کہ آرایس ایس کے فروغ سے قوم اورملک میں تقسیم پیدا ہوجائے گی، لہذا اس کو روکنا چاہیے، اس کی سرگرمیوں سے ملک میں تفریق جنم لے گی، یہ تنظیم ملک کے مفاد میں نہیں اور اس سے ملک تباہ و برباد ہوجائے گا۔
یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کی حالیہ لہر اور کرفیو نافذ کئے جانے کے بعد آر ایس ایس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں وہ بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
Comments are closed.