ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، بلوچستان کو خیبرپختونخوا نے 7وکٹوں سے ہرا دیا

فیصل آباد ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا. .

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ایک پہلے کھیلتے ہوئے بلوچستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، امام الحق نے 50 بالز 70 رنز بنائے اویس ضیاء 31 رنز بنا کر نمایاں رہے.

خیبرپختونخوا کے محمد محسن نے 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں کی، 2 عثمان شنواری کے حصے میں آئیں.جواب میں کے پی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا.

کے پی کے فخر زمان نے 46،عادل آمین نے 21 بالوں پر 47 اور رضوان نے بغیر آوٹ ہوئے 31 رنز بنائے.

اس دوران 6صوبائی ٹیموں میں شامل 96 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، ان میں قومی ٹیموں کا حصہ بننے والے اسٹار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے آئی لینڈرز کے ساتھ سیریز میں متاثر نہ کرپانے والے سینئرز فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے،نوجوان کرکٹرز کی خواہش ہوگی کہ وہ ٹیم میں موجود مختلف پوزیشنز پر موجود خلا پُرکرنے کیلیے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کریں۔

فائنل سے قبل روزانہ 2 میچز کھیلے جائینگے، پہلا دوپہر1.30 اور دوسرا شام 5.30 پر شروع ہوگا، تمام میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے، سرفراز احمد سندھ، بابر اعظم سینٹرل پنجاب، شان مسعود سدرن پنجاب، عماد وسیم ناردرن،محمد رضوان خیبر پختونخوا اور حارث سہیل بلوچستان کی قیادت کررہے ہیں.

آج کا دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی جانب سے ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی.

ٹی ٹوئنٹی کپ کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا،فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے دیے جائینگے،رنرزاپ کو 25 لاکھ ملیں گے، ہر مین آف دی میچ کو 25 ہزار اور فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 35 ہزار روپے حاصل ہونگے.

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو بھی ایک،ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔

Comments are closed.