وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
تہران (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورے پرتہران پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور سینیئر حکام بھی ہیں.
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے اقدامات کا حصہ ہے۔
دورے میں وزیراعظم عمران خان ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
Comments are closed.