وزیراعظم عمران خان دو اسلامی ممالک میں ثالثی کے مشن پر ایران روانہ

فائل فوٹو

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیر اعظم عمران خان دو اسلامی ممالک میں ثالثی کے مشن پر ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگئےہیں وہ بعد میں سعودی عرب جاہیں گے.

دورے کے دوران وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ جب کہ  ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر اعظم میڈیا سے بھی بات کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے، تاہم بنیادی ایجنڈا سعودی ایران کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

وزیر اعظم منگل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

ادھر ایران کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک دن پہلے ہی سعودی ولی عہد کا پیغام ایران کو پہنچا دیا ہے جس پر ملاقاتوں کے دوران بات چیت کی جائے گی.

گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان نے کہا کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے.

Comments are closed.